پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی برصغیر کی تاریخ کا سنہرا باب ہے،حبیب جنیدی

Dec 01, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے قیام کی گولڈن جوبلی کو بر صغیر کی تاریخ کا ایک سنہرا باب قرار دیتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی اورارکان لعل بخش کلہوڑو ،لیاقت علی مگسی، شمشاد قریشی ،رحمت اللہ سرکی،اعجاز بلوچ ،مولا داد لغاری ،اسلم سموں ، جاوید منگی،فیاض شاہ اور زبیر خان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آج ملک کا محنت کش طبقہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سُرخ سلام پیش کرتا ہے کہ جنہوں نے اس خطہ عرض میں اُس پارٹی کی بنیاد ڈالی کہ جس نے مزدوروں ،کسانوں اور پسے اور کُچلے ہوئے عوام کے حقوق کے لئے پہلی مرتبہ ایک طاقتور آواز بلند کی اور استحصالی طبقہ کو للکارا ۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیو بھٹو کے وژن کے مطابق اور نو جوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت ہی میں استحصالی نظام کے خاتمہ کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرایا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں