لاہور: مال روڈ پر دھرنا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور(صباح نیوز) مال روڈ پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کے باعث اجلاس کو ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا گیا تھا۔پنجاب اسمبلی کا 33واں اجلاس صرف دو روز ہی جاری رہا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے کے پیش نظر سپیکر اسمبلی رانا محمد اقبال نے اجلاس کو ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے پیر کی سہ پہر 3 بجے اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔ تاہم مال روڈ پر تحریک صراط مستقیم کی جانب سے جاری دھرنے کے باعث اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔
اجلاس ملتوی

ای پیپر دی نیشن