ملتان: فنکشنل لیگ کے رہنما نے مفتی عبدالقوی کو مفتی قندیل قوی کا خطاب دیدیا

(آئی این پی) ملتان میں ایک تقریب کے دوران فنکشنل لیگ کے رہنما اشرف قریشی نے مفتی عبدالقوی کو مفتی قندیل قوی کا خطاب دے دیا۔ جاویدہاشمی،اقبال خاکوانی سمیت تقریب کے شرکاءنے مفتی عبدالقوی کے حوالے سے اشرف قریشی کے غلط ریمارکس پر مذمت کا اظہار کیا۔ ملتان میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما الحاج اشرف قریشی نے مفتی عبدالقوی کو سٹیج پر دعوت دیتے ہوئے مفتی قندیل قوی کے نام سے مخاطب کیا جس پر تقریب کے شرکاءنے ان ریمارکس پر ناراضگی کا اظہار کیا، اس موقع پر سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اشرف قریشی کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا ہمیں اس بات کا شدید افسوس ہوا کیونکہ مفتی عبد القوی علماءخاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور دینی حوالے سے مفتی عبد القوی بہت عبور رکھتے ہیں۔
خطاب

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...