لاہور (نوائے وقت رپورٹ) دوران پرواز پی آئی اے کے طیارے کے کارگو ہولڈ میں رکھے کارٹن کھل گئے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ سامان کے کارٹن دوران پرواز ایک دوسرے سے ٹکراتے رہے۔ دو گھنٹے بعد بھی مسافروں کا سامان طیارے سے نہ نکالا جاسکا۔ متاثرہ طیارے بوئنگ 777 کو گراﺅنڈ کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق طیارے کو نقصان سے بچانے کیلئے پھنسے کارٹن نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کارٹن کھل گئے