اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی بھارت کو مہنگی پڑے گی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف 7 دسمبر کو قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ کشمیریوں نے ثابت کیا وہ بھارتی غاصبانہ قبضہ تسلیم نہیں کرتے۔ کشمیریوں کو بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ برہان وانی کی شہادت تحریک کو فیصلہ کن موڑ تک لے آئی۔ حکومت کو کشمیر کے معاملے پر آواز اٹھانی چاہیے۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں۔
ایاز صادق
a