کراچی(سٹاف ر پو رٹر)سندھ کے سابق وزیراطلاعات اور پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کو طبیعت میں بہتری پر ہسپتال سے واپس کراچی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیاہے۔ کرپشن کے الزام میں گرفتار شرجیل میمن جیل پہنچتے ہی ریڑھ کی ہڈی سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے تھے۔ تاہم اب طبیعت سنبھلنے پر انہیں واپس جیل منتقل کردیا گیا ہے۔سابق صوبائی وزیر کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہ بیماریوں کے باعث سہارے کے ذریعے پیشیوں پر لائے جاتے رہے۔
شر جیل میمن