کشمیری تاجروں کا کسٹم سٹاف کیساتھ تصادم، متعدد زخمی

Dec 01, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کسٹمز سٹاف کا مقبوضہ کشمیر سے لائے جانے والے سامان کو پنجاب اور ملک کے دوسرے حصوں میں منتقل کرنے کی روک تھام کیلئے فیض آباد میں سامان سے بھرے ٹرکوں کو روکنے پر تصادم ہوا۔ جس میں متعدد کشمیری تاجر زخمی ہوئے۔ کسٹمز سٹاف ایک سڑک کو تحویل میں لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ باقی ٹرک راولپنڈی کی گنج منڈی پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کسٹمز سٹاف نے فیض آباد میں ناکہ لگا رکھا تھا۔ اس دوران آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر کے مال سے بھرے ہوئے ٹرک آئے جنہیں روکا گیا تو کشمیری تاجروں نے احتجاج کیا۔ جس کے دوران دونوں طرف سے مار پیٹ ہوئی جس میں کشمیری تاجر اور کسٹمز کا عملہ بھی زخمی ہوا۔ بعدازاں کسٹمز کا عملہ ایک ٹرک کو تحویل میں لینے میں کامیاب ہوگیا جبکہ چند دوسرے ٹرک آگے جانے میں کامیاب ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو آپس میں تجارت کی اجازت ہے تاہم مقبوضہ کشمیر کا سامان اندرون ملک منتقل ہوتا ہے جس کی اجازت نہیں ہے۔

مزیدخبریں