عمران سے ملاقات‘ قبل ازوقت انتخابات کی حمایت کرتے ہیں:سربراہ مجلس وحدت المسلمین

اسلام آباد (صباح نیوز) علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں مجلس وحدت المسلمین کا وفد ملاقات کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پاس پہنچ گیا اور قبل از وقت انتخابات کے مطالبہ کی حمایت کردی ۔ ملاقات میں قراردیا گیا حکومت ختم نبوت کے معاملے کو پر امن طور پر حل نہ کرسکی۔ پاکستان میں اس وقت تبدیلی ناگزیر ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا تحریک انصاف کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبہ کی تائید کرتے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا ملک اس وقت شدید ترین سیاسی بحران کا شکار ہے۔ موجود ہ حالات میں محب وطن جماعتوں کو ایک ہوکر آئین کے استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا ناصر عباسی کے مبینہ اغوا پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف لاپتہ افراد کا معاملہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھائے گی۔

ای پیپر دی نیشن