لاہور (پ ر) میزان کی جانب سے چائے کے دم دار میزان ہردم برانڈ کی لانچنگ کی تقریب نشاط ہوٹل کے ایمپوریم مال میں ہوئی۔ میزان گھی اور تیل‘ میزان مشروبات اور میزان چائے کی ٹیموں نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء میں برانڈ منیجر سمیع الرحمن اور گروپ مارکیٹنگ منیجر عالمگیر جنجوعہ کیساتھ ساتھ میزان گھی‘ تیل اور چائے کے سی ای او عابد رضا اور تینوں مالکان گروپ چیئرمین میزان میاں ذوالفقار ریاض‘ گروپ منیجنگ ڈائریکٹر میزان میاں نوید ریاض اور گروپ سی ای او میزان میاں خالد ریاض بھی شامل تھے۔ تقریب میں آسان سوالات پر شرکاء میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر معروف فنکار ملکو (بھنگڑا کنگ) اور فرحانہ ارشد نے جوہر دکھائے۔
میزان ہردم کی کڑک دار چائے کی لاہور میں رنگارنگ لانچنگ تقریب
Dec 01, 2017