چترال(صباح نیوز)چترال کے پولیس اہلکاروں نے 9000فٹ بلندی پر برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں کیں۔ ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال نے آئی جی خیبر پی کے کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چترال پولیس کے جوانوں کی خصوصی مشقیں کروائیں۔ یہ مشقیں شغور کے علاقے اوریت گول میں ایک اونچی پہاڑی چوٹی کرائی گئیں۔ جہاں کئی غیر ملکی مختلف پراجیکٹس میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔