جعلی اکاﺅنٹس کیس، زرداری گروپ کے لین دین سے تعلق نہیں والد سے پوچھا جائے بلاول کے جے آئی ٹی کو جواب کی تفصیل

Dec 01, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) بلاول بھٹو زرداری کی قانونی ٹیم نے جعلی بنک اکاﺅنٹس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ ان کے موکل کو زرداری گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کی لین دین کے حوالے سے علم نہیں۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ ان کے والد آصف علی زرداری تمام کاروباری معاملات دیکھ رہے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس تمام پیش رفت سے آگاہ ذرائع نے بتایا بلاول نے اپنے جواب میں دعوی کیا اگرچہ یہ درست ہے کہ وہ زرداری گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز میں سے ہیں، تاہم انہوں نے کاروباری معاملات میں حصہ نہیں لیا۔ جے آئی ٹی کو جعلی بنک اکاﺅنٹس کیس سے متعلق والد سے ہی پوچھ گچھ کرنی چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ تر بیرون ملک مقیم رہے اور 2016 ءمیں پاکستان میں ٹیکس دہندہ بنے، لہذا پانی کا بل، کھانے پینے کے اخراجات، کرایہ اور دیگر لین دین اور کاروباری معاملات ان کے والد دیکھا کرتے تھے۔

بلاول / جواب

مزیدخبریں