مالم جبہ سکینڈل:نیب کا ایک سینیٹر اور2 اہم حکومتی عہدیداروں کو شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ

پشاور (آن لائن) نیب نے مالم جبہ کرپشن کیس میں خیبرپی کے سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر اور مزید 2 اہم حکومتی عہدیداروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے مالم جبہ میں 272 کنال اراضی غیر قانونی طور پر لیز کرنے کی تحقیقات میں خیبرپی کے سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر اور 2 مزید اہم حکومتی شخصیات کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ یہ تینوں شخصیات مالم جبہ میں کرپشن سکینڈل کے دوران اہم حکومتی عہدوں پر براجمان تھے ۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سابق چیف سیکرٹری اعظم خان کے بیانات کو پہلے ہی نیب نے ریکارڈ کر لیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ مالم جبہ سکینڈل کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ،قوی امکان ہے کہ دسمبر کے اوائل میں ریفرنس دائر کیا جائیگا۔
مالم جبہ سکینڈل

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...