پشاور(بیورو رپورٹ)شمالی اور جنوبی وزیرستان کے ایم این ایز محسن داوڑ اور علی وزیر کو باچا خان انٹرنےشنل ائرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نے حراست میں لے لیا۔ دونوں ممبران قومی اسمبلی متحدہ عرب امارات پختون کلچرل شو کےلئے جا رہے تھے۔ اےف آئی اے حکام نے دونوں ممبران اسمبلی سے پاسپورٹ اپنی تحوےل مےں لے لئے اور دونوں ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزےرکو اےف آئی اے کے دفتر منتقل کردےا گےا۔ اےف آئی اے حکام کے مطابق صوابی جلسے میں اشتعال انگیز تقاریر کی پاداش میں علی وزیر اور محسن داوڑ کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔ دونوں رہنماﺅں سے ایف آئی اے حکام کی پوچھ گچھ جاری ہے۔ علی وزیر اور محسن داوڑ 2 دسمبر کو دبئی میں پختون کمیونٹی کلچرل شو میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔
ایم این ایز زیرحراست