عمران کے ہوتے کوئی عوامی مفاد کو نقصان نہیں پہنچا سکتا : عثمان بزدار

لاہور (خبر نگار) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحرےک انصاف کی حکومت کا 100روزہ پلان تبدےلی کا روڈ میپ ہے اور اصلاحاتی اےجنڈا پاکستان کی تارےخ مےں وزیراعظم عمران خان کا منفرد اقدام ہے۔ عمران خان کی قےادت مےں نئے پاکستان کی بنےاد رکھ دی ہے اور نئے پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔ حکومت نے مختصر عرصے میں داخلی اور خارجی محا ذ پر نماےاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ تعلےم، صحت اور زراعت سمےت ہر شعبے مےں۔ ادائےگےوں کے بحران کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کی قابل ذکر کامےابی ہے۔ عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی عوام کے مفاد کو نقصان نہےں پہنچا سکتا۔ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات کئے جارہے ہےں۔ 100روزہ پلان سے ثابت ہوا ہے کہ عمران خان جو کہتے ہےں کر کے دکھاتے ہےں ۔ تحریک انصاف نے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کےلئے اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا ہے اور میں 100روزہ ایجنڈا پر تیزی سے عملدرآمد پر وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر اعظم کا ایجنڈا ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا ایجنڈا ہے اور با شعور عوام تحریک انصاف کی حکومت کی بے مثال کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ حکومت نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے پالیسیاں مرتب کی ہیں۔ عمران خان کی بے مثال قیادت میں ملک کی سمت درست کر دی گئی ہے۔ ماضی میں کوئی حکومت ایسا شاندار پروگرام نہیں دے سکی۔ پہلی بار کسی حکومت نے ملک اور عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں ترتیب دی ہیں۔ پنجاب میں بھی اصلاحاتی پروگرام پر دن رات کام ہو رہا ہے۔ پنجاب وزیراعظم کے ایجنڈا کی تکمیل میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔ عثمان بزدار نے ایڈز سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایڈز جیسی مہلک بیماری سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں اور اس مرض سے بچاﺅ کیلئے زندگی بسر کرنے کیلئے مثبت رویوں کو اختیار کیا جانا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے فےصل آباد کے علاقے چک جھمرہ کے نواحی گاو¿ں بانگے مےں صوبائی وزےرسوشل وےلفےئر و بےت المال محمد اجمل چےمہ کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکےا۔ عثمان بزدار نے معروف ناول نگار اور ادیبہ الطاف فاطمہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔عثمان بزدار گزشتہ روز فیصل آباد گئے۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور علاقائی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی مشاورت سے ترقیاتی پروگرام کو آگے بڑھائیں گے۔

عثمان بزدار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...