بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Dec 01, 2018

کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافے ہونے لگا، مختلف جیلوں میں 71قیدیوں میں ایڈز کامرض پایاگیا جبکہ کوئٹہ میں دس خواجہ سراﺅں میں ایڈز کے وائرس کاانکشاف ہوا ہے،صوبے میں ایڈز کے مریضوں میں 26 بچے شامل ہیں۔صوبائی منیجرایڈزکنٹرول پروگرام ڈاکٹرافضل خان زرکون نے کوئٹہ میں دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ، مریضوں کی تعداد پانچ ہزارتک پہنچ گئی۔
بلوچستان/ ایڈز

مزیدخبریں