کولیشن سپورٹ فنڈز : پاکستان نے امریکہ سے 9 ارب ڈالر کے زائد المیعاد واجبات مانگ لئے

Dec 01, 2018

اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) پاکستان نے کولیشن سپورٹ فنڈز سے امریکہ سے تقریباً 9 ارب ڈالر کے زائد المیعاد واجبات مانگ لئے ہیں وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ رقم پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے کافی ہے اگر امریکہ نے اس وقت آدھی رقم بھی ادا کر دی تو یہ بہت مفید ثابت ہوگی ہم نے کم سے کم زیر التواءواجبات کیلئے امریکہ سے رابطہ کیا ہے امریکہ سے مزید امداد کا مطالبہ نہیں کریں گے لیکن واشنگٹن غیر منطقی طور پر واجبات جاری کرنے میں تاخیر کر رہا ہے پچھلے 17 برس میں کرپشن سپورٹ فنڈز میں پاکستان کو 14 ارب ڈالر دیئے گئے۔ پاک یورپی یونین انسداد دہشتگردی مذاکرات پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین وفد کی قیادت ڈائریکٹر سکیورٹی پالیسی پاول ہرسز نسکی نے کی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی انسداد دہشتگردی احمد فاروق نے کی دہشتگردی دنیا بھر کی ریاستوں اور معاشروں کیلئے خطرہ ہے دنیا بھر میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا پاکستان کی انسداد دہشتگردی کاوشیں قابل قدر ہیں انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تعاون کو فروغ دیا جائیگا ۔ پاکستان اور یورپ کے درمیان ایٹمی عدم پھیلا¶ اور تخفیف اسلحہ کیلئے مذاکرات کا چوتھا دور برسلز میں ختم ہو گیا پاکستان کی نمائندگی آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد کامران اختر اور یورپ کی نمائندگی تخفیف اسلحہ کے خصوصی نمائندے جیک بائیلیکا نے کی۔ دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کو اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان پر اطمینان کا اظہار کیا اور طے کیا کہ اس موضوع پر گفتگو جاری رکھا جائے گا۔
فنڈز

مزیدخبریں