آزاد عدلیہ ضروری، اداروں کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں : فواد چودھری

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی کامیاب جمہوری نظام کے لئے قانون کی حکمرانی اہم ہوتی ہے ، ملکی اداروں کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں، بطور ادارہ طاقتور اور آزاد عدلیہ ضروری ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں پہلی برکلے لاءکانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سول عدالتوں کی تشکیل نو بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جب تک سول عدالتوں اور ضلعی عدالتوں کا ڈھانچہ ٹھیک نہیں ہوتا تو مسائل ایسے ہی چلتے رہیں گے۔ فواد حسین چوہدری نے کہا علمائے کرام درپیش چیلنجز میں دین کی حقیقی تعبیر کے حوالے سے قوم کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیں،اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔جمعہ کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین چوہدری نے عیدگاہ شریف راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے سجادہ نشین اور معروف روحانی شخصیت پیر نقیب الرحمن اور صاحبزادہ حسیب الرحمن سے ملاقات کی۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے لہٰذا کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا مسئلہ کشمیر ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، ہم کشمیر اس لیے نہیں چاہتے کہ وہ بہت خوبصورت اور جنت نظیر ہے، ہم کشمیر کا معاملہ زمین کی نظر سے نہیں بلکہ انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں، وہاں کے بسنے والے ہمارے جسم کا حصہ ہیں، ان کی تکلیف سے ہم تکلیف میں جاتے ہیں۔ پاکستان میں بھارت دہشتگردی کرا رہا ہے کیونکہ بھارت کشمیر پر اپنا تسلط رکھنا چاہتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی و منشا کے مطابق ہونا ہے۔
فواد چودھری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...