پاکستان سے نتائج اور اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات چاہتے ہیں : امریکہ

واشنگٹن(آن لائن+ این این آئی)امریکہ نے پاکستان سے متعلق اپنی پالیسی کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن‘اسلام آباد سے نتائج اور اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات چاہتا ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پالاڈینو سے سوال کیا گیا کہ چند ہفتے قبل امریکی صدر نے اپنے پیغامات میں پاکستان پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا، جس کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹوئٹر پر اس کا ردعمل دیا اور اچھی خاصی لفظی جنگ ہوئی لیکن اب امریکہ، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کی جانب دیکھ رہا ہے تو کیا امریکہ کی جانب سے بیانات دینے کا یہ وقت مناسب تھا؟۔جس کے جواب میں نائب ترجمان پالا ڈینو نے جواب دیا کہ سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو یہ بات واضح کرچکے ہیں پاک امریکہ تعلقات میں اعتماد کی بحالی کے لیے پاکستان کو نتائج دینے کی ضرورت ہے اور اسلام آباد کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے۔بریفنگ کے دوران کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد رکھنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان اور بھارت کے شہریوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
امریکہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...