سڈنی(این این آئی) آسٹریلوی پولیس نے ایک آسٹریلوی فوجی پر افغانستان میں جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات شروع کردیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وفاقی پولیس ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم ملوث فوجی کی شناخت نہیں بتائی گئی۔ افغانستان میں 2001ء سے2014ء تک خدمات سرانجام دینے والی سپیشل فورسز کی زیادتیوں کی رپورٹس کے بارے میں پہلے سے ہی تین دیگر انکوائریاں جاری ہیں۔ اس میں آسٹریلوی دفاعی فورس کے انسپکٹر جنرل کی 2016ء سے جاری تفتیش شامل ہیں۔