آئرلینڈ( آن لائن )آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں یہودی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی خریداری روکنے اور بائیکاٹ کے لیے پیش کردہ بل منظور کر لیا۔ پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری میں30 ارکان نے حمایت جب کہ 12 ارکان نے مخالفت کی۔مسودہ قانون کی منظوری کے بعد اسرائیل کے خلاف مزید ایک سال کے لیے اقتصادی قدغنوں کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔