دمشق (آن لائن) شام کی فوج نے دمشق کے نزدیک ایک اسرائیلی طیارہ اور چار میزائل مارگرائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہماری فضائی دفاعی فورسز نے اہداف تک پہنچنے سے قبل ہی ایک اسرائیلی جنگی طیارہ اور چار میزائل مار گرائے۔ دریں اثناء اسرائیلی حکام نے ان رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے کوئی میزائل فائر کئے نہ ہی انہیں مار گرایا گیا۔ روسی ذرائع ابلاغ نے شامی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ شام کی سرکاری فوج نے اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا اور چار میزائل ہدف سے پہنچنے سے قبل تباہ کر دیئے ہیں۔ اسرائیل نے طیارہ مار گرائے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ دوسری جانب شامی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ میزائلوں سے ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔