حیدرآبادکے سوسالہ تاریخی گورنمنٹ کالج میں اسپورٹس ویک

حیدرآباد(نامہ نگار )حیدرآبادکے سوسالہ تاریخی گورنمنٹ کالج حیدرآبادمیں اسپورٹس ویک کاشاندار آغازکردیاگیاہے افتتاحی تقریب کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر ناصرالدین کی قیادت میں واک سے کیا گیا ۔ حیدرآباد جیم خانہ کمیٹی کے زیراہتمام کالج میں اسپورٹس ویک کارنگارنگ افتتاح کیاگیااس موقع پراسمبلی ہال سے کالی موری چوک واک کی گئی واک صائمہ پلازہ ،ہالاناکہ روڈ سے ہوتی کالی موری اور کالج میں اسمبلی ہال پر اختتام پذیر ہوئی۔واک میں اساتذہ ،اسٹاف اورمہمانوں سمیت ہزاروں طلبہ نے شرکت کی طلبہ نے علم کادیا، کالج اوراسپورٹس کے رنگارنگ بینر ز،پلے کارڈ زاٹھارکھے تھے سندھی زبان کے شاعر وادیب اورکالج کے پروفیسر گل محمدکوندھڑ کاتخلیق کیاہواکالج کاترانہ بجایاگیاواک کی قیادت پرنسپل پروفیسرڈاکٹرناصرالدین شیخ ،پروفیسر نظیرقاسمی،پروفیسر امتیازسومرو،پروفیسر محمدسلیم مغل ،اسٹاف سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹراقلیم حیدر،جی ایم سومرو،پروفیسروثیق الرحمن ،پروفیسر ڈاکٹرمخدوم روشن صدیقی،پروفیسرشہزادمیمن،ڈائریکٹرزفزیکل ایجوکیشن سیدمحفوظ علی ،عبدالقادرعباسی،حسین امام قادری ودیگرکررہے تھے ۔واک میں شریک اساتذہ ،طلبہ اورمعززین شہرسے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرناصرالدین شیخ نے کہاکہ گورنمنٹ کالج نے دیگرشعبوں کی طرح ملک کونامور کھلاڑی بھی دیے ہیںکوئی شعبہ اورکوئی کھیل ایسانہیں جس میں ہمارے طلبہ نے نام نہ کمایاہو۔کالج کواپنے طلبہ پرفخرہے جس نے ملک کوسائنس دان ،ڈاکٹر،انجینئر ،اساتذہ ،سیاست دان ،معیشت دان ،صحافی ،کھلاڑی سب کچھ دیے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے اور ان شاء اللہ جاری رہے گا۔واک کے بعدکالج کے بیڈمنٹن ہال میں ہفتہ کھیل کے پہلے روزبیڈمنٹن کے بین الجماعتی مقابلے منعقدہوئے جس میں عمیر ،بلال اعوان ،محمدبلال اور عدنان نے اگلے مرحلے کے کوالیفائی کرلیاہے۔

ای پیپر دی نیشن