علاقائی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ناگزیر ہے‘ایاز میمن موتی والا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی میں میمن برادری کی جانب سے متحدہ میمن کرکٹ لیگ کا انعقاد، مہمان خصوصی تاجر رہنما ایاز میمن موتی والا اورمعروف ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی افتتاحی تقریب میں شرکت،کرکٹ کے فروغ کے لیے میمن برادری کی کاوشوں کو سرا ہا،چیئرمین کراچی تاجر الائنس ایسو سی ایشن ایاز میمن موتی والا نے متحدہ میمن جماعتوں کی جانب سے میمن کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے بے پناہ قربانیاں دیں ، پاکستان میں نوجوانوں کی ذہنی نشونما کے لیے علاقائی سطح پر کھیلوں کے مقابلے کاانعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے کسی بھی معاشرے میں کھیل نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشو ونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ترقی یافتہ معاشرے اپنے نوجوانوں کو بھرپور کھیلوں کے مواقع فراہم کرتے ہیں ، اس موقع پر متحدہ میمن کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی تقریب کے اختتام پر ایاز میمن موتی والا نے معروف کرکٹر یونس خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونس خان جیسے عظیم کرکٹر کی تقریب میں شرکت نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیئے ہیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایاز میمن موتی والا نے دوہا جیولرز کی جانب سے لاکھوں کے انعامات تقسیم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن