مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی یہودی بستیوں میں تیارمصنوعات کا بائیکاٹ ‘ آئرش پارلیمنٹ میں بل منظو ر

Dec 01, 2018

آئرلینڈ( آن لائن )آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں یہودی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی خریداری روکنے اور بائیکاٹ کے لیے پیش کردہ بل منظور کر لیا۔ پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری میں 30 ارکان نے حمایت جب کہ 12 ارکان نے مخالفت کی۔مسودہ قانون کی منظوری کے بعد اسرائیل کے خلاف مزید ایک سال کے لیے اقتصادی قدغنوں کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔ آئرش لینڈ کی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کردہ بل کے بعد غیرقانونی یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی اشیا ء کی خریداری اور ان کالونیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین ممنوع قرار دیا جائے گا۔عبرانی نیوز ویب سائیٹ "0404" نے بتایا کہ آئرش رکن پارلیمنٹ اور اسرائیل کے بائیکاٹ کیلئے پیش پیش فرانسیس بلاک نے یہ قانون منظور کرایا۔ وہ صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک BDS میں بھی سرگرم ہیں۔

مزیدخبریں