راولپنڈی (نیوزڈیسک) ممتاز سماجی راہنما و چیئرمین فن کدہ پاکستان امین کنجاہی نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے سپیشل پرسن سے جڑے مقدمات کو پہلی ترجیح میں سننے کی آبزرویشن کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے طور پر معذور افراد کی سرپرستی کے لئے ہنگائی اقدامات کریں۔ فن کدہ پاکستان کے خصوصی اجلاس میں اپنے صدارتی خطے میں امین کنجاہی نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ وہ 3 دسمبر کو معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی افراد کی زندگی سہل بنانے میں ایسے پیکج کا اعلان کریں جس میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور بیواؤں کا خصوصی ریلیف شامل ہو۔