اسلام آباد(نا مہ نگار)راولپنڈی کی رہائشی خاتون فرح دیباء نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ میری عزت و جان کو شدید خطرات لاحق ہیں مجھے حکومت دو کمروں کا گھر فراہم کرے۔ فرح دیباء نے ’’نوائے وقت‘‘کو بتایا کہ میرے والدین وفات پا چکے ہیں اور میرا تعلق پنجتن پاک کی آل سے ہے ،والدین کی وفات کے بعد بھائی اور بھابھیوں کے ساتھ رہتی تھی لیکن اب وہ بھی مجھے اکیلا چھوڑ گئے جس کی وجہ سے میری عزت و جان کو شدید خطرات لاحق ہیں ،انہوں نے بتایا کہ مجھے شدید مشکلات کا سامنا ہے ،میرے پاس رہنے کو چھت نہیں ہے اور جس گھر میں رہتی ہوں بارش کی وجہ سے اس کی چھت ٹپکتی رہتی ہے میرا سامان بھیگ جاتا ہے میرے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ اپنا گھر تعمیر کر سکوںمیں بارہ سال سے اکیل جدوجہد کر رہی ہوں ۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی کہ انہیں دو کمروں پر مشتمل گھر فراہم کیا جائے تاکہ وہ ان مشکلات سے نکل سکیں۔انہوں نے کہا مجھے تحفظ بھی فراہم کیا جائے تاکہ میں آپ کا احسان عمر بھر نہیں بھولوں گی اور آپ کو دعائیں دوں گی۔