ماہ دسمبر کے پہلے ہی روز ملک کےاکثر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

Dec 01, 2018 | 11:11

ویب ڈیسک

 ماہ دسمبر کے پہلے ہی روز ملک اکثر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا   اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید خشک سردی پڑنے کا اندیشہ ہے۔دسمبرکے آغازکے ساتھ ہی کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کو موسم آئندہ دو روز تک خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب اور کشمیر کے اکثر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم لیہ اور کوٹ ادو میں شدید دھند پڑی ہوئی ہے جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوکر رہ گئی ۔ دھند اور شدید سردی کی بدولت ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا  کہ بلوچستان میں سو موار موسم سرد اور خشک رہے گا اور سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑ سکتی ہے جہاں کا درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

مزیدخبریں