پاکستان پیپلزپارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس کے موقع پرسعودی عرب میں تقریبات

Dec 01, 2019

جدہ+ریاض(امیر محمد خان سے ) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں بڑی تقریبات کا انعقادسعودی عرب کے شہرریاض میں منعقدہوا ، جس میں پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے افراد نے شرکت کی سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جس نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور عام آدمی کے مسائل کو اجاگر کیا ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو آہین دیکر اداروں اور جمہوریت کو مستحکم کیا اور پیپلزپارٹی آج بھی اسی سیاسی جدوجہد پر گامزن ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد خالد رانا اور ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت کے مضبوط ہونے میں ہے تمام سیاسی طاقتوں کو ملکر ملک میں جمہوری نظام کو بہتر اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ہمیشہ جمہوری اقدار کے مطابق فیصلے کرتی ہے تاکہ عوام طاقت کا سرچشمہ بن کر ابھر سکیں اور پیپلزپارٹی کا ہر ورکر بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی لیڈر شپ میں متحد ہے اور انکے ساتھ کھڑا ہے تقریب سے محمد اصغر قریشی، قاضی اسحاق میمن، شریف بھٹو، صداقت حسین، اعجقز بانیاں، خالد اکرم رانا، حافظ عبدالوحید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں