مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہو چکی،سوئے حکمرانوں کو جگانا ہو گا، ڈاکٹر خالد محمود

Dec 01, 2019

باغ (نامہ نگار) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ 22 دسمبر کو لاکھوں لوگ اسلام آباد میں آزاد ی کشمیر مارچ میں شریک ہو کر سوئے ہوئے حکمرانوں کو جگائیں گے، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہو چکی ہے کرفیو کو 118 دن بیت چکے ہیں،وزیرا عظم پاکستان عمران خان نے ایک تقریر کے بعد چپ کاروزہ رکھاہوا ہے،قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں، نبیؐ کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلام زندگی کے ہر شعبے میںرہنمائی فراہم کرتا ہے، نبی ؐکی تعلیمات پر عمل کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے حلقہ شرقی باغ کے علاقے سیور میں سیرت مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے امیر ضلع تنویر انور خان ، امیر حلقہ سردار یونس نے بھی خطاب کیا ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ اللہ تعالی ٰنے بنی نوانسان کی رہنمائی کے لیے رسول اور کتابیں نازل کی تاکہ مخلوق کی رہنمائی کی جائے۔، اللہ تعالی نے انبیاء علیہ السلام مبعوث کیے تا کہ وہ انسانوں کو اللہ کا پیغام پہنچائیں اور اللہ کے دین کو غالب کریں،نبیؐ اللہ کے آخری نبی ہیںجن پر دین اسلام مکمل کیا گیانبی ؐنے اپنی زندگی میں اس پر عمل کر کے دیکھایا اور اسلامی ریاست قائم کی جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ماڈل ہے، انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وہی دعوت لے کر اٹھی ہے اور اللہ کے اس پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہے، جماعت اسلامی کے کارکن اللہ کے اس پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں۔دعوتی مہم کے دوران اسلام آباد مارچ کی دعوت بھی عوام کو دیں،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد دینی تقاضاہے ۔

مزیدخبریں