آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سکیورٹی حالات کے پیش نظر کی گئی:خالد محمودگجر

رائے ونڈ (نامہ نگار) سینئر رہنماء تحریک انصاف چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کابینہ سے مشاورت کے بعد اور موجودہ سکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔ عدالت نے کچھ چیزوں کی نشاندہی کی،لیکن تحریک انصاف نے ماضی کے برعکس عدالت کے فیصلے کا احترام کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ عدالت نے کہا ہے کہ کچھ ابہام ہیں جن کو دور کر دیا جائے گا، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد حکومت اور کابینہ وزیراعظم کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنا ہیجان برپا کیا گیا وہ سارا دم توڑ گیا ہے، جنرل باجوہ کو نئے تین سال مل گئے ہیں۔ اور حکوت کے بھی 3 سال ابھی باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر دور اندیشی کا مظاہرہ کیا، 6 ماہ تو دور کی بات 6 ہفتوں میں جنرل باجوہ کی توسیع کا فیصلہ ہو جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 18 ویں ترمیم میں تبدیلی آئینی طریقے سے ہی لائی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...