رحیم یار خان ، جام پور ، ڈیرہ نواب، نواں شہر ملتان میں حادثات، 2بھائیوں سمیت 9افراد جاںبحق

ملتان ، رحیم یارخان‘ صادق آباد‘ جام پور‘ ڈیرہ نواب صاحب (نمائندوں سے) رحیم یار خان ، جام پور ، ڈیرہ نواب، نواں شہر ملتان میں حادثات، 2بھائیوں سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پہلا حادثہ گھوٹکی کے 55سالہ علی نوازاور24سالہ علی رضا بھٹہ خشت پر مزدوری کیلئے جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میںزخموں کی تاب نہ لاتے دونوں موقع پرہی دم توڑگئے ، خان پور کے 60سالہ محمدابراہیم سڑک کراس کرتے نامعلوم گاڑی کے نیچے آکر دم توڑ گیا۔ جام پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق فاضل پور کے فاروق احمد حجازؔ مقدس میں عمرہ پاک کی سعادت حاصل کر کے واپس ملتان سے گھر آرہا تھا جام پور شرقی بائی پاس کے قریب کیری ڈبہ کو تیز رفتار کوچ نے روند ڈالا جس سے فاروق احمد زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا ۔ڈیرہ نواب صاحب سے نامہ نگار نواحی علاقہ پکی پُل کے قریب سوزوکی وین اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجہ میں ارسلان اور رشید احمد جاں بحق ہوگئے جبکہ شبیر احمد اور زیبو مائی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم اور مقامی پولیس مو قع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا۔ پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے، علاوہ ازیں کبیروالا کے نواحی علاقے ممدال کے رھایشی دوسگے بھائی 22 سالہ محمد عبداللہ 20 سالہ محمد اعجاز والد محمد اشفاق بھٹی اپنے کزن محمد حمزہ والد محمد نواز بھٹی سکنہ ممدال کے ھمراہ نجی ہاؤسنگ سکیم میں سیکورٹی گارڈز کی ڈیوٹی کرتے تھے گھر سے ڈیوٹی پر جاتے ھوے ملتان بن بوسن روڈ پر برساتی کے مقام پر ھیوی ٹرالر کی زد میں آگے محمد عبداللہ موقع پر جاں بحق ھوگیا جبکہ حمزہ اور اعجاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ھسپتال ملتان لے جاتے ھوے راستے میں دم توڑ گئے ،اطلاع ملتے ھی گھروں میں کہرام مچ گیا اور نوجوانوں لڑکوں کی موت کا سن کر علاقے کی فضا سوگوار ھوگئی ضروری کارروائی کے بعد تھانہ الپہ پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...