رحیم یارخان میں بچے سمیت 2افراد جھلس گئے‘ہسپتال منتقل کردیاگیا

Dec 01, 2019

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)بچے سمیت 2افراد جھلس گئے‘ہسپتال منتقل کردیاگیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چوک فرید کارہائشی 9ماہ کا محمد سفیان گھر میں جھولے میں سورہا تھا کہ اسی دوران اس کے بڑے بھائی 5سالہ جوکہ ماچس کے ساتھ کھیل رہا تھا کے جھولے کو آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں9ماہ سفیان جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔ دریں اثناصادق آباد کارہائشی30سالہ ظہیر احمد پابندی کے باوجود شادی کی تقریب میں آتشبازی کررہا تھا کہ اسی دوران پٹاخہ ہاتھ میں پھٹ جانے کے نتیجہ میں 30سالہ ظہیر احمد زخمی ہوگیا جسے ورثاء نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں