نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)کرسمس کی آمد آمد ہے اور ساتھ ہی نئے سال کی آمد کو خوش آمدید کہنے کیلئے مختلف ممالک میں تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔امریکی شہر نیویارک میں بھی کرسمس اور نئے سال کی آمد اور سرد موسم کی مناسبت سے چائنیز ونٹر لینٹرن فیسٹیول زوروشور سے جاری ہے جس میں شہر رنگ برنگی دیوہیکل لالٹینوں سے جگمگا اْٹھا۔نیویارک کے آئی لینڈ اسٹیٹن کے بوٹینیکل گارڈن میں منعقد ہونے والے اس روشنیوں بھرے فیسٹیول میں 8ایکڑ رقبے پر پھیلے تین ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹ سے مزین مختلف اشکال کی دیوہیکل لالٹینیں نصب کی گئی ہیں جس نے نہ صرف بوٹینیکل گارڈن کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے بلکہ اْسے ایک ونڈر لینڈ میں بدل ڈالا جس نے دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کردیا۔واضح رہے کہ یہ میلہ 12جنوری 2020 تک جاری رہے گا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
نیویارک میں چائنیزونٹر لینٹرن فیسٹیول
Dec 01, 2019