ترانہ(انٹرنیشنل ڈیسک)البانیہ میں زلزلے کے بعد جاری امدادی سرگرمیاں اب روک دی گئیں اور نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ منگل کے روز البانیہ کے ساحلی علاقے میں چھ اعشاریہ چار کی شدت کے زلزلے کی وجہ سے 50 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق زلزلے میں بارہ سو عمارتوں کو نقصان پہنچا، جن میں سے ڈھائی سو سے زائد فی الحال رہنے کے قابل نہیں۔