اہور (نمائندہ سپورٹس ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان پولو کپ کے سلسلہ میں ماسٹر پینٹس نے پی بی جی /ایس اینڈ آر کو 7-2 سے دوسرے میچ میں اے او ایس پولو ٹیم نے باڑیز کو 7-5 سے ہرا دیا۔ماسٹر پینٹس کی طرف سے ماریانو ریگل اور راجہ ارسلان جلیل نے تین تین گول سکور کیے جبکہ بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ پی بی جی /ایس اینڈ آر کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس اور ٹام بروڈی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں اے اویس پولو ٹیم نے باڑیز کو 7-5 سے ہرایا۔ اے او ایس کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے پانچ اور شاہ شمیل عالم نے دو گول سکور کیے جبکہ باڑیز کی طرف سے ارینسٹو ٹورٹز نے دو،عمر اسجد ملہی، نفیس باڑی اور آغا موسیٰ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
ہمدان پولو کپ‘ماسٹر پینٹس اے او ایس کی ٹیمیں کامیاب
Dec 01, 2019