گذشتہ کئی ہفتوں سے لبنان بدترین مالی بحران کے بعد شدید عوامی احتجاج کا سامنا کررہاہے اور دوسری طرف ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا کے قبضے میں امریکی کرنسی ڈالروں کے انبار دیکھے گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق لبنان میں سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جن میں ڈالروں کی بڑی تعداد دکھائی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ان فوٹیج کے بارے میں سماجی کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ یہ حزب اللہ کے قبضے میں موجود ڈالروں کی ہیں۔سماجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید مالی بحران کاشکار ہے اور حزب اللہ خزانے پرسانپ بن کر بیٹھی ہوئی ہے۔ اگرچہ ان ویڈیوز کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی گئی، حکومت اور حزب اللہ کی طرف سے بھی کوئی باضابطہ رد عمل سامنے نہیں آیا ۔
لبنان مالی بحران کا شکار اور حزب اللہ کے پاس ڈالروں کے انبار،خفیہ ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل
Dec 01, 2019 | 12:08