ڈونگی(صباح نیوز) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری 2افراد زخمی ہو گئے ۔ بھارت نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹو ں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں چتر ، جگالپال ، سیری ملہارہ ، بھینس گالہ، ججوٹ بہادر میں بھارت نے رات کو اچانک سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جس سے نصیب اللہ ولد امانت اللہ عمر 50 سال ساکن جگالپال ٹانگ پر اور حسیب فاروق ولد محمد فاروق عمر 25 سال ساکن سیری ملہارہ پیٹ میں شل لگنے سے زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پرتحصیل ہیڈکوآرٹر ہسپتا ل کھوئی رٹہ پہنچایا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد DHQ کوٹلی ریفر کر دیا گیا ادھر پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوںکو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔
کھوئی رٹہ سیکٹر ، بھارتی فوج کی فائر نگ وگولہ باری ‘2افراد زخمی
Dec 01, 2019