راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی سے طلبہ کے وفد نے یہاں آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہیں اس دورے کے بارے میں جاننے کی خواہش رکھنے والے پراعتماد طلبہ سے بات چیت کر کے خوشی اور اطمینان ہوا۔ آصف غفور نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود انہیں اپنی پوری توجہ تعلیم پر مرکوز رکھنی چاہئے کیونکہ آپ کی کامیابی میں ہی پاکستان کی کامیابی ہے۔