وزیراعظم آزادکشمیر کا ریاست بھر میں طلباء یونین کے انتخابات کرانے کا اعلان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ )آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر بھر میں طلباء یونین کے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان میں جب تک نظریاتی سیاست فروغ نہیں پائے گی ہمارے ملک کی سیاست میں ترقی نہیں آ سکتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بنیاد نظریاتی سیاست ہے کیونکہ اس کے بغیر سوچ و فکر میں بالیدگی نہیں آ سکتی۔انہوں نے کہا نظریاتی سیاست کے بغیر ہم اپنا راستہ متعین نہیں کر سکتے وہ خواہ اقتصادی ہو سیاسی ہو یا سماجی۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں پالیسی کا تعین عوام کی حقیقی لیڈر شپ کرتی ہے لیکن ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ پالیسی کا تعین عوام کی حقیقی لیڈرشپ کی بجائے کہیں اور سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہمارے پاس بہترین ادارے ہیں ذہین لوگ ہیں ان سے مشاورت کی جا سکتی ہے اور کرنی بھی چاہیے وہ ہمارے بہترین لوگ ہیں مگر حتمی فیصلہ سازی عوام کی حقیقی لیڈر شپ کو کرنی چاہیے جس کیلئے پارلیمینٹ ایک بہترین فورم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...