کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت )پولیس کی کارروائی شادی کے فنکشن میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے چار ملزمان کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کامران شہزاد انچارج چوکی پولیس کوٹ رادھاکشن نے نواحی گاوں ہلڑ کے پیمار میں شادی کے فنکشن میں ہوائی فائرنگ کرنے والے چار ملزمان طارق، بلال، محسن علی ، منیر احمد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔