ننکانہ صاحب: ضلع بھر میںچرچ ڈیوٹی سنڈے کا سکیورٹی پلان جاری

ننکانہ صاحب(نامہ نگار+نامہ نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی )ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمان کھاڑک کی ہدایت پر ضلع بھر میںچرچ ڈیوٹی سنڈے کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ضلع بھر میں61 چرچوں پر ضلعی پولیس ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔چرچ سکیورٹی ڈیوٹی سنڈے پر ڈیوٹی کے لیے03 ڈی ایس پیز،05 انسپکٹرز،06 سب انسپکٹرز،17 اے ایس آئیز،04 ہیڈ کنسٹیبلز، 131کنسٹیبلز،12 لیڈی اہلکاریں اور 244 ویلنٹیئرز کے علاوہ ضلع بھر میں ایلیٹ پولیس فورس اور ٹریفک پولیس بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔

ای پیپر دی نیشن