شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)آل ورلڈ مغل ایسویسی ایشن کے وائس چیئرمین محمدیاسین مرزا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الزام تاشی اور کردارکشی کی سیاست سے عوام کا پیٹ نہیں بھرا جاسکتا حکومت اور اپوزیشن تمام تصفیہ طلب مسائل کو پارلیمنٹ کے اندر حل کرنے کیلئے آواز اٹھائیں انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارا دشمن سرحدوں پر سیاہ بادلوں کی طرح منڈلا رہا ہے ان حالات میں ہمیں قومی اتحاد ویکجہتی کی اشد ضرورت ہے ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ملکر عوام کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کیلئے اپنا کرداراداکریں دونوں کی لڑائی سے نقصان عوام کاہورہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی کثیرتعداد بھی موجودتھی انہوں نے کہاکہ عوام نے حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا تھا مگر افسوس آج عوامی مسائل حل ہونے کی بجائے مزید گھمبیر ہوتے جارہے ہیں قومی اتحاد ،یکجہتی سے ہی ہم ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کرسکتے ہیں دشمن ہمیں آپس میں لڑانے اورتقسیم کرنیکی سازشیں کررہا ہے۔
کردارکشی کی سیاست سے عوام کا پیٹ نہیں بھرا جاسکتا :یاسین مرزا
Dec 01, 2019