شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)نوتعینات ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ ڈاکٹر عدنان القمر نے کہا ہے کہ ہسپتال کے امور کو فعال رکھنے اور مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا ہے جس کے تحت امور ذمہ داری کی انجام دہی کی نئی مثال رقم ہوگی، میری اولین ترجیح ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کو ایک مثالی علاج گاہ بنانا ہے پر امید ہوں اس مشن کی تکمیل میں ہسپتال کے انتظامی افسران ، میڈیکل آفیسرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور نان پیرا میڈیکل سٹاف سمیت محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کی بھرپور معاونت حاصل رہے گی۔