نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل 

ملتان (سپور ٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی۔ دو ہسٹارک کیسز کے حامل ارکان کو دوبارہ سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔طبی طور پر ان دونوں ارکان کو نان انفیکشیس قرار دیا گیا ہے۔پہلے لیے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹوںمیں چھ ارکان کے رزلٹ مثبت آئے تھے ان چھ میں سے دو اراکین کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز اور سپورٹ سٹاف کی ہوٹل سے متصل گرائونڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن