گوجرانوالہ: انٹرپارٹ ٹو، نہم کی فیسیں ری فنڈ نہ کرنے پر والدین، طلباسراپا احتجاج

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایجوکیشن بورڈ کروڑوں کی اضافی بچت کے باوجود میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو فیسوں میں ریلیف نہ مل سکاکرونا وائرس کی وجہ سے امتحان کے بغیر دہم میں پروموٹ ہونے والے طلبہ کو فیس جمع کروانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔انٹر پارٹ ٹو اور نہم کی فیسیں ری فنڈ نہ کرنے پر والدین اور طلبہ سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق اس سال جماعت نہم میں اڑھائی لاکھ اور انٹر پارٹ ٹو میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے داخلے بجھوائے تھے اور نجی سکولوں کے طلبہ سے پراسیسنگ ، رجسٹریشن اور داخلہ فیس کی مد میں بورڈ کو کروڑوں روپے کی فیس جمع ہوئی تھی جبکہ سرکاری سکولز کے طلبہ کو پالیسی کے مطابق فیس میں رعایت حاصل تھی۔ کرونا وائرس کی وجہ سے نہم کے مکمل پیپرز نہیں لیئے جاسکے تھے اور صرف 2 پیپرز کے بعد امتحانات کینسل کردیئے گئے تھے جبکہ انٹر پارٹ ٹو کا سرے سے امتحان ہی منعقد نہ کیا جاسکا۔امتحانات منسوخ ہونے کے بعد طلبہ توقع کر رہے تھے کہ دہم میں ان سے دوبارہ فیس وصول نہیں کی جائے گی اور پہلی فیس کو ہی ایڈجسٹ کر کے انہیں کو بڑا ریلیف دیا جائے گالیکن اب ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے جماعت دہم کی فیس جمع کروانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...