اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان ایرانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ محسن فخری زادہ کا قتل یو این چارٹر اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ایران اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ توقع ہے تمام ممالک دہشتگردی کے اس اقدام کا مناسب جواب دیں گے۔ تہران میں مقتول سائنسدان فخری زادہ کی وزارت دفاع کے کمپاؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔
مقتول سائنسدان فخری زادہ کی نماز جنازہ‘ قتل کرنیوالوں کو جواب دینا ہوگا: ایران
Dec 01, 2020