گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے طلبہ کے ب فارم نمبر کے اندراج کی تاریخ میں 16 دسمبر تک توسیع دے دی۔ ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب نے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ والدین کو ب فارم بنوانے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے نوائے وقت میں 28 نومبر کو خبر بھی شائع ہوئی تھی۔