پرچون سطح پر چینی 20 روپے سستی،  90روپے کلو ہوگئی

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں کرشنگ سیزن شروع ہونے کے باعث مقامی تھوک مارکیٹ میں اب تک ایک کلو چینی کی قیمت میں 22روپے تک جبکہ پرچون سطح پر ایک کلو چینی کی قیمت میں 20روپے کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح  اس سال چاول کی بہتر فصل کے باعث مقامی تھوک مارکیٹ میںگزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ایک کلو نئے سپر باسمتی کی قیمت میں 20روپے کمی ہوئی ہے۔ مقامی تھوک مارکیٹ میں ایک کلو چینی کی قیمت 106روپے سے کم ہوکر 84روپے جبکہ پرچون سطح پر ایک کلو چینی کی قیمت 110روپے سے کم ہو کر 90روپے ہو گئی ہے اور مقامی تھوک مارکیٹ میں ایک کلو سپر باسمتی کی قیمت 106روپے ہے جو گزشتہ سال انہی دنوں میں 126روپے تھی۔

ای پیپر دی نیشن