او آئی سی کے بیان نے دہلی سرکار کو گھبراہٹ میں مبتلا کر دیا: تجزیہ کار سی جے وارلیمن 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) معروف عالمی جرائد ’بائی لائن ٹائمز ‘ اور ’ اِن سائیڈ عریبیہ‘ سے منسلک عالمی شہرت رکھنے والے تجزیہ کار سی جے وارلیمن نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’اسلامی تعاون تنظیم کے کشمیر سے متعلق حالیہ بیانات نے دہلی سرکار کو ایک لمبے عرصے میں پہلی بار گھبراہٹ میں مبتلا کر دیا ہے۔ مسلم ممالک سے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت حاصل کرنے کیلئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے جو انتھک کاوشیں کی ہیں، انہیں عالمی سطح پر سراہا جانا چاہیے‘‘۔ 

ای پیپر دی نیشن