کراچی (پ ر) سلک بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے اجلاس میں 30 ستمبر،2020 کو اختتام شدہ نو ماہ کے حوالے سے 3.4 بلین روپے کے آپریٹنگ منافع کا اعلان کردیا۔کرونا کے باعث ہونے والی کاروباری بندش سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باوجود ، بینک کی جانب سے منافع جات، ترقی اور بہتر نگہداشت کے لیے از سر نو کی جانے والی حکمت عملی کی وجہ سے بینک کی مستحکم کارکردگی کا تسلسل برقرار ہے۔